پلاسٹک ختم کرنے والے فنجائی سے موسمیاتی تبدیلیوں اور آلودگی کی روک تھام میں بڑی مدد مل سکتی ہے، اقوام متحدہ

پلاسٹک ختم کرنے والے فنجائی سے موسمیاتی تبدیلیوں اور آلودگی کی روک تھام میں بڑی مدد مل سکتی ہے، اقوام متحدہ




نیو یارک۔ (نیوزڈیسک) اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ پلاسٹک ختم کرنے والے فنجائی سے موسمیاتی تبدیلیوں اور آلودگی کی روک تھام میں بڑی مدد مل سکتی ہے کیونکہ ایک مخصوص قسم کا فنجائی پلاسٹک کو چند ہفتوں میں پولی یوریتھین میں تبدیل کر دیتا ہے ۔ لندن کے کیو بوٹنیکل گارڈن میں تیارکی گئی رپورٹ میں سائنسدانوں نے تصدیق
کی ہے کہ پاکستان میں پایا جانے والا ایسپر گیلس ٹیوبینجینسس نامی فنجائی پلاسٹک ختم کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے اور ان فنجائی جراثیموں میں ضائع شددہ اور فالتو اور بیکار پلاسٹک کی توڑ پھوڑ کر کے ختم کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے جو کہ موجودہ دور میں بڑی اہم پیش رفت ہے کیونکہ دنیابھر میں پلا سٹک کے باعث سمندروں میں آلودگی کے باعث سمندری حیات کے خاتمہ کے مسئلے کا سامناہے اور ہرسال کم از کم 8ملیئن میٹرک ٹن پلاسٹک سمندروں میں جا گرتا ہے جس سے آلودگی میں اضافہ بھی ہوتاہے تاہم اب اس آلودگی کے خاتمہ کی امید پیدا ہوگئی ہے اورپلاسٹک ختم کرنے والے فنجائی سے موسمیاتی تبدیلیوں اور آلودگی کی روک تھام میں بڑی مدد مل سکتی ہے

Post a Comment

0 Comments