بیمار والد سے محبت ،نوجوان نے ہسپتال میں شادی رچالی

نیویارک (ویب ڈیسک )امریکی ریاست ٹیکساس میں نوجوان لڑکے نے والدسےمحبت کی مثال قائم کرتے ہوئے ہسپتال میں شادی رچالی ،میڈیارپورٹس کے مطابق دولہاکے والد ناساز طبیعت کے باعث آئی سی یو میں داخل ہیں اوران کے چلنے پھرنے پرڈاکٹرزنے مکمل پابندی عائد کی ہوئی ہے۔اہل خانہ نے ڈاکٹرز سے شادی کی اجازت طلب کی توانہوں نے اجازت
دینےسے صاف انکارکردیاجس کے بعد دولہانے فیصلہ کیاکہ وہ نئی زندگی شروع کرنے کی پہلی رسم اپنے والد کے سامنے ہسپتال میں اداکرے گااوردلہن کولیکرہسپتال پہنچ گیا۔
0 Comments