دیوارپرچپکاکیلافنکارنے کھالیا،اس کیلے کی مالیت کتنی تھی جانیں گے توہوش اڑ جائیں گے

دیوارپرچپکاکیلافنکارنے کھالیا،اس کیلے کی مالیت کتنی تھی جانیں گے توہوش اڑ جائیں گے





امریکامیں موجودایک آرٹ گیلری کی دیوارپرچپکے کیلے کوفنکارنے کھالیا،رپورٹس کے مطابق اس کیلے کی قیمت ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالریعنی پاکستانی 2کروڑ 30لاکھ روپے سے زائدہے۔ڈیوڈ ڈاٹونا نامی امریکی آرٹسٹ نے میوزیم پہنچ کرموقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دیوارپرلگے واحدکیلے کوکھانے کے بعدخودکوبھوکافنکار کہہ کرمخاطب کیا،انہوں نے اس
واقعے کی ویڈیواپنے انسٹاگرام اکائونٹ پربھی شیئرکی جس کے ساتھ انہوں نے لکھاکہ انہیں یہ آرٹ بے حدپسندآیااورنہایت لذیذ بھی تھا۔ان کی اس حرکت پر لوگ اس لیے بھی زیادہ حیران ہوئے کیوں کہ اس ایک کیلے کی مالیت ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر یعنی 2 کروڑ 30 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد تھی۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ کی اس حرکت کے بعد میوزیم کی انتظامیہ نے فوری ایک اور کیلا ٹیپ کی مدد سے دیوار پر چپکایا جبکہ اپنے بیان میں یہ بھی واضح کیا کہ ان کی اس حرکت سے اطالوی فنکار کے آرٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا کیوں کہ کیلے کو تبدیل کرنے کا ارادہ ویسے بھی کیا جارہا تھا۔واضح رہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی بیچ کے ایک آرٹ میوزیم میں 3 کیلوں کی نمائش بھی کی گئی تھی جن میں سے دو فروخت بھی ہوگئے تھے۔دونوں کیلے ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر کے عوض فروخت ہوئے یعنی ہر کیلا پاکستانی 2 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد کی رقم میں فروخت ہوا تھا۔3 کیلوں کے سیٹ کا واحد کیلا فروخت نہ ہوسکتا تھا اور منتظمین کو امید تھی کہ بچ جانے والا کیلا بھی ایک لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 2 کروڑ روپے کے قریب تک
فروخت ہوجائے گا۔ان کیلوں کو میوزیم کی دیوار سے ایک خاص طرح کے ’ٹیپ سے چپکایا گیا تھا۔تینوں کیلوں کو اٹلی کے ماہر آرٹسٹ موریزیو کیٹیلن نے پھل فروش کی دکان سے خرید کر پیکنگ میں استعمال ہونے والی ٹیپ کی مدد سے دیوار سے چپکا کر آرٹ کا شاہکار پیش کیا تھا اور لوگوں نے اس سے متاثر ہوکر 3 میں سے 2 کیلے خرید لیے تھے۔

Post a Comment

0 Comments