پاکستان سے متعلق دلچسپ حقائق جو آپ نہیں جانتے


پاکستان سے متعلق دلچسپ حقائق جو آپ نہیں جانتے



No photo description available.پاکستان کو سرکاری سطح پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے جانا جاتا ہے- پاکستان دنیا کا چھٹا سب سے بڑی آبادی والا ملک ہے جس کی آبادی 212 ملین سے زائد افراد پر مشتمل ہے- یہ دنیا کا 36واں سب سے بڑا ملک بھی ہے- تاہم یہ تو چند ایسی بنیادی باتیں ہیں جن سے ہر تقریباً ہر پاکستانی واقف ہے- لیکن ہم پاکستان سے متعلق جو حقائق آج آپ کے سامنے پیش کرنے جارہے ہیں ان سے پاکستانیوں کی ایک بڑی اکثریت ناواقف ہے-
معلومات
1۔آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم 1956 تک پاکستان کی ملکہ بھی تھیں-
2۔ پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے 23 اکتوبر 1946 میں قائم کی گئی تھی اور اس وقت اسے Orient Airways کے نام سے جانا جاتا تھا- 10 جنوری 1955 کو اسے قومی ائیر لائن کا درجہ دیا گیا-
3۔ پاکستان ایک قدیم ترین تہذیب کا بھی مالک ہے جسے مہر گڑھ کے نام سے جانا جاتا ہے- اس تہذیب کی تاریخ 6 ہزار سال قبلِ مسیح سے جا ملتی ہے-
4۔ دنیا کے سب سے کم عمر سول جج کا اعزاز بھی ایک پاکستانی جج کے پاس ہے- محمد الیاس صرف 20 سال اور 9 ماہ کی عمر میں جج بنے تھے-
5۔ دنیا کا واحد زرخیز صحرا بھی پاکستان میں واقع ہے اور اسے ہم تھرپاکر صحرا کے نام سے جانتے ہیں-
6۔ ایک سروے کے مطابق پاکستان کے قومی ترانے کی دھن دنیا کے سب سے بہترین قومی ترانوں میں سرفہرست ترانوں میں سے ایک ہے- پاکستان کے قومی ترانے کا دورانیہ 80 سیکنڈ ہے-
7۔ دنیا کا سب سے طویل ترین گلیشیر سسٹم بھی پاکستان میں پایا جاتا ہے جسے بیافو گلیشیر کے نام سے جانا جاتا ہے-
8۔ پاکستان دنیا کا دوسرا سب سے بڑی مسلم آبادی والا ملک ہے- اس حوالے سے پہلے نمبر پر انڈونیشیا ہے-
9۔ سلور اسٹالون کی مشہور زمانہ فلم ریمبو تھری پاکستان میں فلمائی گئی تھی-
10۔ شلوار قمیض پاکستان کا قومی لباس ہے جسے پاکستانی 80 سے 90 فیصد آبادی پہنتی ہے-
تو آپ کو اس میں کون سی بات پہلے معلوم نہیں تھی؟

Post a Comment

0 Comments