سمجھدارکتااپنے گمشدگی کی رپورٹ لکھوانے خودتھانے پہنچ گیا

ٹیکساس(ویب ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس میں گزشتہ ہفتے شام کے وقت ایک کتاپولیس سٹیشن میں داخل ہوااورسکون سے چلتاہوافرنٹ ڈیسک تک جاپہنچا۔یہاں پہنچ کراس نے اپنے اگلے پنجے کائونٹر پررکھ دئیے اورآرام سے کھڑاہوگیاجیسے وہاں موجوداہلکارسے کوئی بات کرناچاہ رہاہو اسے دیکھ کروہاں موجود پولیس اہلکاروں کواندازہ ہوگیاکہ وہ کوئی پالتو
اورسدھایاہواکتاہے جواپنے مالک سے بچھڑ گیاہے۔اس لیےوہ اپنی ہی گمشدگی کی رپورٹ لکھوانے وہاں آگیاہے۔کتے کا سکون اور اطمینان دیکھ کر پولیس والوں کو حیرت ہوئی لیکن بدقسمتی سے اس کے گلے میں کوئی شناختی ٹیگ موجود نہیں تھا جس سے اس کے مالک کے بارے میں پتا چل سکتا۔ تاہم ’’حیوانی ہمدردی‘‘ کے تحت پولیس والوں نے اس کے ساتھ کھیلنا شروع کردیا۔کچھ دیر بعد جب کوئی اسے لینے نہیں آیا تو اس کی تصاویر ’’اینیمل کنٹرول ڈیپارٹمنٹ‘‘ کو بھیج دی گئیں تاکہ وہ اس کے مالک کو تلاش کرسکے۔ البتہ، اس سے پہلے کہ متعلقہ محکمے والے وہاں پہنچتے، یہ کتا خود ہی وہاں سے چلا گیا اور معلوم ہی نہیں ہوسکا کہ وہ کہاں سے آیا تھا۔اگلے روز جب اس کتے کی تصویریں سوشل میڈیا اور مقامی ویب سائٹس پر نمودار ہوئیں البتہ، اس سے پہلے کہ متعلقہ محکمے والے وہاں پہنچتے، یہ کتا خود ہی وہاں سے چلا گیا اور معلوم ہی نہیں ہوسکا کہ وہ کہاں سے آیا تھا۔اگلے روز جب اس کتے کی تصویریں سوشل میڈیا اور مقامی ویب سائٹس پر نمودار ہوئیںتو کتے کے مالک نے پولیس اسٹیشن کال کرکے بتایا کہ اس کتے کا نام ’’چیکو‘‘ ہے جو کل شام اس سے بچھڑ گیا
تھا لیکن رات گئے تک خود ہی گھر واپس بھی آگیا تھا۔ پولیس کے مطابق، یہ کتا پولیس اسٹیشن سے صرف ایک میل کے فاصلے پر ہی کسی گھر میں رہتا ہے۔
0 Comments